ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیدر کے بگدل کے دو مقامات میں پانی کے آبدار خانوں کا افتتاح

بیدر کے بگدل کے دو مقامات میں پانی کے آبدار خانوں کا افتتاح

Mon, 13 Mar 2017 20:21:41    S.O. News Service

بیدر۔13؍مارچ۔(ایس او نیوز/محمد امین نواز) بگدل ضلع بیدر میں جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام ایک مقامی معذور نوجوان کے تعاون سے موسم گرما کے پیش نظر عوام الناس کی سہولت کیلئے ٹھنڈے اور صاف پینے کے پانی کے دو مقامات پر آبدار خانوں کا افتتاح مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری ضلع بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔آبدار خانے کے افتتاح کے بعد کچھ مستحقین میں راشن اور نقدرقم کی تقسیم بھی عمل میں آئی ۔اس کارخیر کو انجام دینے میں ایک صالح نوجوان کی کوششیں کارفرما ہیں جو دونوں ہاتھ اور پیر سے معذور ہیں لیکن ملک وملت کیلئے اور خلق خدا کی خدمت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں موصوف کے جذبات اور احساسات آج کے نوجوانوں کیلئے سبق اوردرس عبرت ہیں جو تندرست اور صحت مند ہونے کے باوجود ملک و ملت کے لئے دھرتی کا ایک بوجھ بنے ہوئے ہیں ،حافظ سکندر نواب حوالدار جو اپاہج ہونے کے باوجود ایک جید حافظ قرآن ہیں روزانہ صبح تقریباً 150بچے اور بچیوں کو قرآن پاک اور دینیات کی تعلیم دیتے ہیں آپ کے ہاں کئی بچے اور بچیاں حفظ قرآن کی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں اس کے علاوہ موصوف مقامی نوجوانوں کی ایک ٹیم کو لیکر فلاحی وخدمت خلق کے کام بھی کرتے ہیں ،غریب بچیوں کی شادی میں امداد، رمضان میں غرباء میں راشن کی تقسیم ، بیوہ و معذور افراد میں نقد وظائف کی تقسیم ، موسم گرما میں صاف وٹھنڈے پینے کے پانی کا نظم ،اس کے علاوہ بہت سارے کار خیر انجام دیتے ہیں انہوں نے جمعیت علماء ہند کی خدمات کو سرہاتے ہوئے اپنی ٹیم کے نوجوانوں کے ساتھ تمام فلاحی کام جمعیت علماء ہند کے پلیٹ فارم سے انجام دینا طئے کیا ہے اس افتتاحی پروگرام میں شرکاء نے موصوف کی ہمت وحوصلہ اور جذبۂ خدمت خلق کی داد دی ،جو شخص خود خدمت کا مستحق ہے وہ بندگانِ خدا کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے اس صالح نوجوان کی ٹیم میں محمد فہیم الدین، محمد ذاکر علی، سید مقیم علی، محمد سُہیل حوالدار، محمد وسیم، عبدالقادر، محمد سلیمان، محمد ابراہیم، محمد شعیب، محمد محسن، مصباح الدین ، محمد فیاض الدین شامل ہیں اس افتتاحی تقریب میں حافظ محمد عمر قریشی خازن جمعیت علماء ضلع بیدر ،مولانا محمد معز الدین رشادی منا اکھیلی ، مولانا محمد فیصل عمری بگدل، قاری غلام ایوب بھاتمبرہ، حافظ راشد صاحب بیدر، الحاج آعظم الدین ، محمد اسمٰعیل راجگیرہ کے علاوہ مقامی احباب کی کثیر تعداد موجود تھی ۔***


Share: